پاکستانی مقبوضہ کشمیر، PoJK کے مظفر آباد میں آج پاکستان کے حفاظتی دستوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ علاقے کے مظاہرین، حکومت سے بنیادی حقوق کا مطالبہ کررہے تھے۔ پبلک ایکشن کمیٹی نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے مطالبوں پر مبنی 28 نکاتی چارٹر تیار کیا ہے، جس میں PoJK اسمبلی میں پاکستان میں رہائش پذیر کشمیری پناہ گزینوں کیلئے مختص 12 قانون ساز سیٹوں کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ PoJK کے Dadyal اور دیگر علاقوں سے بھی مظاہروں کی خبر ملی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی PoJK اکائی نے، اِن مظاہروں کو آن لائن طرز پر بڑھایا اور حکومت کی نااہلی اور ظلم و جبر کے الزامات پر مبنی سلسلہ وار بیانات جاری کئے۔ PoJK میں انٹرنیٹ اور موبائل فون خدمات بدستور معطل ہیں۔ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ خطوں میں سے ایک، PoJK کے عوام انسانی، اقتصادی اور نفسیاتی ایذا رسانی سے بدستور متاثر ہیں۔
Site Admin | September 29, 2025 9:39 PM
پاکستان کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں شہریوں نے اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے