June 27, 2025 10:26 PM

printer

پاکستان کے خیبر پختوان خوا صوبے میں سیلاب کی سی صورتحال میں 18 افراد بہہ گئے

پاکستان کے خیبر پختوان خوا صوبے کے دریائے سوات میں آج سیلاب کی سی صورتحال پیدا ہوجانے کے بعد ایک ہی کنبے کے کم از کم 18 افراد ڈوب گئے۔ یہ کنبہ سیاحوں کے ایک گروپ کا حصہ تھا جو خطے کی سیاحت کیلئے آئے تھے اور موسلادھار بارش کی وجہ سے پانی کی بڑھتی ہوئی سطح میں پھنس گئے۔ سات افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ پاکستان کو اِس مرتبہ پھر مانسون کے شدید سیزن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ امکانی آفات کا بندوبست کرنے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ قدرتی آفات کے بندوبست کی صوبائی اتھارٹی نے دریائے سوات میں خوازہ خیل سے پانی چھوڑے جانے کے بعد سیلاب سے متعلق ایک الرٹ جاری کیا تھا۔ اُس نے واضح طور پر کہا کہ خطے میں بہت تیز بارش کی وجہ سے سیلاب کی انتہائی خطرناک صورتحال بن رہی ہے۔