پاکستان کے بلوچستان صوبے میں نامعلوم بندوق برداروں نے کم سے کم 9 مسافروں کو اغوا کرکے ہلاک کردیا۔ یہ حملہ، Zhob کے نزدیک پیش آیا جہاں مسلح حملہ آوروں نے مسافر بسوں کو روکا، شناختی کارڈ چیک کیے اور لوگوں کو چُن چُن کر گولی مار دی۔ صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ کل دیر شام پیش آیا۔ میڈیا کی بعض خبروں کے مطابق ہلاک کیے گئے سبھی 9 افراد، پاکستانی فوجی انٹلیجنس کے ایجنٹس تھے، جو کوئٹہ سے لاہور جا رہے تھے۔ اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Site Admin | July 11, 2025 9:59 PM
پاکستان کے بلوچستان صوبے میں نامعلوم بندوق برداروں نے کم سے کم 9 مسافروں کو اغوا کرکے ہلاک کردیا