November 27, 2025 3:15 PM

printer

پاکستان کے بلوچستان صوبے میں لوگوں کو جبراً لاپتہ کئے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں پاکستانی فورسز نے مزید دو بلوچ شہریوں کو جبراً غائب کردیا

پاکستان کے بلوچستان صوبے میں لوگوں کو جبراً لاپتہ کئے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں پاکستانی فورسز نے مزید دو بلوچ شہریوں کو جبراً غائب کردیا۔ بلوچ نیشنل موومینٹ کے انسانی حقوق محکمے نے اس کی جانکاری دی ہے۔

انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو جبراً لاپتہ کئے جانے کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی طریقہئ کار کے تحت جوابدہی کو یقینی نہیں بنایا گیا ہے اور بلوچستان میں اس طرح کی پامالیوں سے نمٹنے کیلئے کوئی شفاف عمل بھی موجود نہیں ہے۔ تنظیم نے بلاتاخیر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ذمہ دار اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کا انکشاف کریں کہ لاپتہ افراد کہاں ہیں۔×