June 29, 2025 9:38 PM

printer

پاکستان کے بلوچستان صوبے میں آج پانچ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آنے کے سبب کم سے کم 5 افراد زخمی ہوگئے

پاکستان کے بلوچستان صوبے میں آج پانچ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آنے کے سبب کم سے کم 5 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ساڑھے تین بجے آیا اور اِس کا مرکز Barkan قصبے کے نزدیک تھا۔ ابتدائی خبروں کے مطابق زلزلے کے سبب تقریباً ایک درجن مکانوں کو نقصان پہنچا اور بہت سے مکانوں میں دراڑیں آگئی ہیں۔