ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 30, 2025 10:21 PM

printer

پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے انسددِ دہشت گردی کے قوانین کے تحت کم عمر بچوں پر مقدمات چلانے پر تشویش ظاہر کی ہے

پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے آج گزشتہ ایک سال سے ملک کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں انسددِ دہشت گردی کے قوانین کے تحت کم عمر بچوں پر مقدمات چلانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ کمیشن نے حکام پر زور دیا کہ وہ ان مقدمات کی کارروائی کو فوری طور پر روک دیں اور اِن معاملوں کو کم عمر بچوں کی عدالت میں منتقل کریں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اِن کم عمر بچوں پر اس طرح مقدے چلانے سے Juvinile Justic System ایکٹ 2018 کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور اس سے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہوتی ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے نے مقدمے کی شفافیت پر سوال اٹھایا اور اس میں شامل قانونی بنیادوں کی کھلی وضاحت کا مطالبہ کیا۔ کمیشن نے مزید تاخیر کے بغیر فوری عدالتی کارروائی اور متاثرہ بچوں کیلئے مکمل قانونی تحفظ کا مطالبہ کیا۔ x