March 6, 2025 9:48 PM

printer

پاکستان کی ISI سے وابستہ ببّر خالصہ کا ایک دہشت گرد اترپردیش میں گرفتار کیا گیا ہے

اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس STF اور پنجاب پولیس نے آج ایک مشترکہ کارروائی میں ببر خالصہ انٹرنیشنل BKI اور ISI ماڈیول کے ایک سرگرم دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت Lajar Masih کے طور پر کی گئی ہے۔ اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس STF کے مطابق یہ کارروائی کوشامبی ضلعے کے Kokhraj پولیس اسٹیشن میں کی گئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گرد کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے، جس میں تین کارآمد Hand Grenades دو کارآمد Detonators، تیرہ کارتوس اور ایک غیرملکی ساخت کی پستول شامل ہے۔ اترپردیش کے DGP پرشانت کمار نے بتایا کہ ملزم Masih نے پریاگ راج میں مہاکنبھ کے دوران ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔