پاکستان کی شہ پر ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کو مزید بے نقاب کرنے کی خاطر مختلف ممالک میں عالمی رہنماؤں، پارلیمانی ارکان، دانشوران، میڈیا اور سول سوسائٹی کے ساتھ بھارت کے کُل جماعتی وفود کے ایک کے بعد ایک تبادلۂ خیال کے ساتھ دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کے بھارت کے پیغام سے دنیا واقف ہو رہی ہے۔ JDU کے رکن پارلیمنٹ سنجے جھا کی سربراہی میں ایک کُل پارٹی بھارتی وفد نے سنگاپور کے وزیر خارجہ، ارکانِ پارلیمنٹ کے گروپ، صنعتی چیمبر کے وفود اور ملک کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کی۔ DMK کی ممبر پارلیمنٹ کنی موزھی کی قیادت میں ایک دیگر وفد نے Ljubljana میں Slovenia کی قومی کونسل کے صدر Marko Lotric سے ملاقات کی اور دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کے بھارت کے پختہ عزم اور آپریشن سندور کے بعد نئے نصب العین سے اُنہیں آگاہ کیا۔ جناب Marko Lotric نے کہا کہ بھارت، ایشیا میں Slovenia کیلئے صرف دوسرا سب سے بڑا شراکت دار ہی نہیں ہے بلکہ پوری یوروپی یونین کیلئے ایک انتہائی اہم ساجھیدار بھی ہے۔BJP کے رکن پارلیمنٹ بے جنت پانڈا کی سربراہی میں ایک اور وفد نے کویت میں آباد بھارتی برادری کے گروپ سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ جو پیغام وہ لے کر آئے ہیں، اُسے پُرزور انداز سے پہنچایا جا رہا ہے اور اُس کی بے انتہا حمایت کی جا رہی ہے۔BJP کے ممبر پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی سربراہی میں گروپ نے، جو کہ فرانس میں ہے، اُس نے پیرس میں فرانس کے صحافیوں سے گفتگو کی۔ جناب پرساد نے کہا کہ انہوں نے دانشوروں اور فرانس میں آباد بھارتیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی حرکتوں سے باز آنا ہوگا اور بالآخر دہشت گردی کو ہر صورت میں ترک کرنا ہوگا۔
Site Admin | May 27, 2025 9:27 PM
پاکستان کی شہ پر ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کو مزید بے نقاب کرنے کی خاطر مختلف ممالک میں عالمی رہنماؤں، پارلیمانی ارکان، دانشوران، میڈیا اور سول سوسائٹی کے ساتھ بھارت کے کُل جماعتی وفود کے ایک کے بعد ایک تبادلۂ خیال کے ساتھ دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کے بھارت کے پیغام سے دنیا واقف ہو رہی ہے