ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 17, 2025 9:31 PM

printer

پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزامات کے تحت ہریانہ سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

ہریانہ میں پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہریانہ پولیس نے حسار سے ایک یوٹیوبر جیوتی رانی کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ جیوتی رانی کے خلاف حسار کے سول لائنز پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اُسے عدالت میں پیش کیا گیا اور پانچ دن کے ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔ حسار کے پولیس کے ڈپٹی سُپرنٹنڈنٹ کمل جیت نے بتایا کہ جیوتی، پاکستانی انٹلیجنس ایجنسیوں کے رابطے میں تھی اور وہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے انٹلیجنس کی معلومات فراہم کر رہی تھی۔ پولیس نے Kaithal کے Mastgarh سے پاکستان کی انٹلیجنس ایجنسی ISI کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک 25 سالہ نوجوان رویندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا ہے۔ Kaithal کے پولیس سُپرنٹنڈنٹ آستھا مودی نے بتایا کہ رویندر سنگھ نے آپریشن سندور سمیت بھارتی فوج سے متعلق خفیہ معلومات، پاکستان کو فراہم کی تھی۔
پولیس نے میوات کے نگینہ پولیس علاقے کے Rajaka گاؤں کے نزدیک ایک شخص کو بھی پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ یہ شخص، وہاٹس ایپ کے ذریعے پاکستان کو ملک کی فوجی سرگرمیوں کی معلومات فراہم کرتا تھا۔ اس شخص کی شناخت ارمان کے طور پر کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں