پاکستان کو، انسانی ہمدردی اور انسانی حقوق کے بحران کا سامنا ہے۔ بلوچستان میں، لاپتہ افراد کے کنبوں نے، کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اُن کے عزیزوں کا اَتہ پتہ بتائیں۔
مظاہرین نے کہا کہ لوگوں کو مبینہ طور پر کئی سال سے غائب کئے جانے کے سلسلے کی وجہ سے ایک شدید قسم کا نفسیاتی دبائو پیدا ہوگیا ہے کیونکہ اِن لوگوں کے بارے میں نہ تو کوئی قانونی طور پر جانکاری حاصل ہوئی ہے، نہ ہی ان کے خلاف کی گئی عدالتی کارروائی کے بارے میں بتایا ہے۔اِن کنبوں نے کہا کہ کسی قانونی عمل کے بغیر اِن لوگوں کو حراست میں رکھا جانا، ناقابل قبول ہے۔ کنبوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے زور دے کر کہا کہ وہ اس بارے میں مداخلت کریں۔کنبوں نے مقامی اداروں کی ناکامی اور آئینی حقوق، نیز قانون کی بالادستی کو درپیش خطرات کا ذکر کیا ہے۔