پاکستان نے دستاویزات رکھنے والے تمام افغان پناہ گزینوں سے کہا ہے کہ وہ 31 مارچ تک ملک چھوڑ دیں یا ملک واپس بھیجنے کی کارروائی کا سامنا کریں۔ پاکستان کی جانب سے یہ حکم نامہ، افغانستان کے پناہ گزینوں اور ملک واپسی سے متعلق وزارت کے ذریعے افغانیوں کو ملک واپس بھیجنے کی رفتار کو کم کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے اِس حکم نامے میں افغان سیٹیزن کارڈ ACC رکھنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے تین ہفتے اندر ملک چھوڑ دیں۔ اِس میں مزید کہا گیا ہے کہ دستاویزات رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کو ملک واپس بھیجنے کی کارروائی یکم اپریل کو شروع ہوگی۔ مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اِس حکم سے پاکستان میں رہنے والے دستاویزات کے حامل تقریباً 9 لاکھ افغان پناہ گزیں متاثر ہوں گے۔
Site Admin | March 8, 2025 9:46 PM
پاکستان نے دستاویزات رکھنے والے تمام افغان پناہ گزینوں سے کہا ہے کہ وہ 31 مارچ تک ملک چھوڑ دیں یا ملک واپس بھیجنے کی کارروائی کا سامنا کریں