افغانستان میں، پاکستان کی طرف سے سرحدی صوبے پکتیا پر فضائی حملے کیے جانے کے بعد کل کم سے کم 10 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ اس طرح سرحد پر دو دن تک سکون رہنے کے بعد، جنگ بندی ختم ہو گئی۔
48 گھنٹے کے اِس معاہدے سے، تقریباً ایک ہفتے سے جاری سرحدی جھڑپیں رُک گئی تھیں، جن میں دونوں ملکوں کے سینکڑوں فوجی اور شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکتیا صوبے میں تین جگہوں پر بمباری کی۔ افسر نے بتایا کہ افغانستان بھی جوابی کارروائی کرے گا۔
مرنے والوں میں کم سے کم تین مقامی کرکٹ کھلاڑی شامل ہیں، جن کی ہلاکت کے سبب، افغانستان کو سہ ملکی سیریز سے الگ ہونا پڑا ہے۔
یہ سیریز اگلے مہینے کھیلے جائے گی، جس میں پاکستان اور سری لنکا بھی شامل ہیں۔ افغانستان کے کرکٹ بورڈ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ کھلاڑی ایک دوستانہ میچ میں حصہ لینے کے لیے پکتیا صوبہ گئے تھے۔
میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ڈرونز سے افغان صوبے میں اُرگُن ضلعے کے ایک گاؤں قندھار پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔ ×