ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 29, 2025 2:46 PM

printer

پاکستان میں 2024 کے دوران نام و ناموس کے نام پر کم سے کم 405 افراد کا قتل کیا گیا، جن میں بیشتر خواتین شامل ہیں

پاکستان میں 2024 کے دوران نام و ناموس کے نام پر کم سے کم 405 افراد کا قتل کیا گیا، جن میں بیشتر خواتین شامل ہیں۔ پاکستان کے انسانی حقوق سے متعلق کمیشن نے اِس اطلاع کی تصدیق کی ہے۔ زیادہ تر افراد کو اپنی خاندانی عزت کے نام پر اُن کے رشتہ داروں نے ہی قتل کیا ہے۔ بلوچستان میں حال ہی میں قبائلی کونسل نے ایک شادی شدہ جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اِس سے پہلے اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی ثناء یوسف کو اُس کے ایک رشتہ دار نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا، جس کے بعد وہاں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق وہاں اِس واقعے پر احتجاج کیا گیا، انصاف کی مانگ کی گئی اور یہ بھی کہا گیا کہ متوازی نظامِ انصاف کو ختم کیا جائے۔