August 31, 2025 3:07 PM

printer

پاکستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران، بارش سے وابستہ واقعات اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 835 سے تجاوز کرگئی ہے

پاکستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران، بارش سے وابستہ واقعات اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 835 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک کے مشرقی حصے میں کئی دنوں سے ہونے والی شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ شمالی پاکستان میں 100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں، جہاں جمعے کے روز سے پورے ملک اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں اچانک آئے سیلاب سے کم از کم 360 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
پنجاب میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار تینوں بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافے کے سبب 2 ہزار 300 سے زیادہ گاؤوں متاثر ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔