پاکستان میں مانسون کی بارش اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے 26 جون سے اب تک 300 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اِن میں 140 بچے بھی شامل ہیں۔ اِس کے علاوہ 715 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
قدرتی آفات سے پیدا حالات سے نمٹنے والی قومی اتھارٹی نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مرنے والوں میں 57 خواتین بھی شامل ہیں۔ اِملاک کو ہونے والے نقصان کی تفصیل بتاتے ہوئے رپورٹ میں یہ تخمینہ لگایا ہے کہ مجموعی طورپر ایک ہزار 676 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور اِن میں سے 562 مکان پوری طرح تہس نہس ہوگئے ہیں۔
بارش کے دوران تقریباً 428 مویشی بھی مر گئے ہیں۔ بیشتر اموات عمارتوں کے ڈھے جانے، چٹانوں کے ٹکڑے گرنے، بجلی گرنے اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی ہیں۔
Site Admin | August 4, 2025 2:28 PM
پاکستان میں مانسون کی بارش اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے 26 جون سے اب تک 300 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے
