ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

پاکستان میں شدید بارش کے سبب کم از کم 788 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان میں شدید بارش کے سبب کم از کم 788 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان کی آفات سے نمٹنے سے متعلق قومی اتھارٹی NDMA کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، جون سے بارش سے وابستہ واقعات میں مرنے والوں میں دو سو بچے، 117 خواتین اور  471 مرد شامل ہیں۔ پچھلے ہفتے کے آخر میں خیبر پختون خوا کے کئی ضلعوں میں موسلا دھار بارش سے کم از کم 13 افراد ہلاک 52 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا کی خبروں کے مطابق، پنجاب میں 165 ہلاکتیں درج کی گئی ہیں جبکہ خیبر پختون خوا میں سب سے زیادہ  469 لوگوں کے مرنے کی خبر ملی ہے۔x