پاکستان میں سندھ صوبے میں ایک ہندو کسان کیلاش کوہلی کو مبینہ طور پر اُس کے لینڈ لارڈ سرفراز نظامانی نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اِس ہلاکت کے سبب ہندو برادری نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ پولیس نے لینڈ لارڈ سرفراز نظامانی اور اُس کے ساتھی ظفراللہ خان کو کَل رات سندھ صوبے کے شہر حیدرآباد سے گرفتار کرلیا۔ 23 سالہ ہندو کسان کو اِس ماہ کی 4 تاریخ کو بدین ضلع کے Talhar گاؤں میں نظامانی کی ملکیت والی زمین پر مبینہ طور پر ایک شیلٹر تعمیر کرنے کی بنا پر گولی ماری گئی۔
Site Admin | January 11, 2026 3:25 PM
پاکستان میں سندھ صوبے میں ایک ہندو کسان کیلاش کوہلی کو مبینہ طور پر اُس کے لینڈ لارڈ سرفراز نظامانی نے گولی مار کر ہلاک کردیا