November 21, 2024 9:20 PM

printer

پاکستان میں خیبرپختوان خواہ خطے میں مسافروں کی Vans پر ہوئے حملے میں 38 شہری ہلاک ہوئے ہیں

پاکستان کے شمال مغربی خیبرپختون خواہ صوبے کے ایک قبائلی علاقے میں آج کم از کم 38 افراد ہلاک اور 29 دیگر اُس وقت زخمی ہوگئے جب ایک بندوق بردار نے مسافر بردار گاڑیوں پر گولی باری کر دی۔
صوبے کے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چودھری نے بتایا کہ یہ حملہ Kurram کے قبائلی ضلعے میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا سانحہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ خبروں کے مطابق وہاں مسافروں کی دو گاڑیاں تھیں۔ ایک مسافروں کو پشاور سے Parachinar لے جارہی تھی اور دوسری Parachinar سے پشاور۔