پاکستان میں بلوچ لبریشن آرمی BLA کے ملی ٹینٹوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 150 سے زیادہ افراد کو سکیورٹی فورسز نے بچالیا ہے۔ BLA نے بلوچستان کے Kacchi ضلع میں ایک ٹرین میں 400 سے زیادہ مسافروں کو اغوا کرلیا تھا۔ اب تک جعفر ایکسپریس کو اغوا کئے جانے میں ملوث 27 ملی ٹینٹس سکیورٹی کارروائی میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ بچائے گئے مسافروں کو پاس کے ایک شہر Mach لے جایا گیا ہے۔ BLA نے اپنی طرف کسی جانی نقصان سے انکار کیا ہے اور 30 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بچاؤ کارروائی جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس کو مسلح ملی ٹینٹوں نے کوئٹہ سے پشاور جاتے وقت ایک سرنگ کے اندر روک لیا تھا۔ حملہ آوروں نے ریلوے ٹریک دھماکے سے اُڑادیئے، جس کے سبب ٹرین رُک گئی اور انہوں نے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔
بلوچستان میں سب سے طاقتور علیحدگی پسند گروپ BLA نے جلد ہی اغوا کی ذمہ داری قبول کی اور اُن بلوچ سیاسی قیدیوں اور لاپتہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا، جن کے بارے میں وہ دعویٰ کرتا ہے کہ انہیں پاکستانی فوج نے جبراً لاپتہ کیا ہے۔ انہوں نے فوجی کارروائی کے جواب میں یرغمال بنائے گئے دس افراد کو ہلاک کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔×