June 28, 2025 9:43 PM

printer

پاکستان میں ایک خودکُش حملے میں کم از کم 16 پاکستانی فوجی ہلاک اور29 افراد زخمی ہوگئے ہیں

پاکستان میں ایک خودکُش حملے میں کم از کم 16 پاکستانی فوجی ہلاک اور29 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولس کے مطابق دھماکے کی وجہ سے دو مکانات کی چھتیں بھی منہدم ہوگئیں، جس کی زد میں آکر6 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔پولس نے بتایا کہ ایک خودکُش بمبارنے دھماکہ خیز مادے سے لدی گاڑی کو ایک فوجی قافلے سے ٹکرادیا۔ مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق پاکستانی طالبان سے وابستہ حافظ گل بہادر مسلح گروپ کے خودکُش بمبار دستے نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔