پاکستان میں آج طالبان ملی ٹنٹوں کے خطرناک حملے میں نیم فوجی دستوں کے کم از کم پانچ سپاہی ہلاک ہوگئے اور تقریباً ایک درجن زخمی ہوئے ہیں۔ نیم فوجی دستے کے یہ سپاہی ایک سرکاری گیس کمپنی کی ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کم از کم پانچ سکیورٹی اہلکار اور تقریباً ایک درجن زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ خیبرپختوان خواہ ریاست کے ڈیرہ اسماعیل خان ضلعے کے کوٹ لالو کے نزدیک پیش آیا جہاں فوجی اہلکار Sui Northern گیس پائپ لائن کمپنی کے ورکروں کو تحفظ فراہم کر رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق ممنوعہ تنظیم، تحریک طالبان پاکستان TTP سے ہے۔
Site Admin | October 20, 2025 9:41 PM
پاکستان میں آج طالبان ملی ٹنٹوں کے خطرناک حملے میں نیم فوجی دستوں کے کم از کم پانچ سپاہی ہلاک ہوگئے اور تقریباً ایک درجن زخمی ہوئے ہیں