پاکستان میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقامی ٹرانسپورٹروں نے آج ایک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یہ لوگ ایک نئے ٹریفک قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جس کے تحت بڑی گاڑیوں پر عائد کیے جانے والے جرمانے میں کافی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان دیرینہ ڈھانچہ جاتی کمزوریوں، بڑے بڑے قرضوں کے بوجھ اور بار بار تبدیل کی جانے والی پالیسی کے سبب اقتصادی بحران کا شکار ہے۔
حال ہی میں IMF نے، پاکستان کے کمزور مالی بندوبست، کم جوابدہی اور شفافیت میں کمی پر اُس کی نکتہ چینی کی ہے اور اُس نے سرکاری فنڈز کے سیاسی طور پر غلط استعمال کو روکنے کیلئے فوری اصلاحات پر زور دیا ہے۔