پاکستان میں، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے گئے ہوئے سری لنکا کے کئی کرکٹ کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں جان لیوا بم دھماکے کے تناظر میں حفاظتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جانے کی درخواست کی ہے۔

پاکستان میں، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے گئے ہوئے سری لنکا کے کئی کرکٹ کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں جان لیوا بم دھماکے کے تناظر میں حفاظتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جانے کی درخواست کی ہے۔ اس دھماکے میں 12 افراد مارے گئے تھے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں سے مذکورہ درخواست موصول ہونے کی بات قبول کی ہے، لیکن انہیں یہ ہدایت دی ہے کہ وہ طے شدہ پروگرام کے مطابق سیریز کو جاری رکھیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جانا ہے، جو اسلام آباد سے محض 20 کلو میٹر کی دوری پر ہے، جہاں منگل کے روز جان لیوا بم دھماکہ  ہوا تھا۔

سری لنکا کی ٹیم کو اس مہینے کی 19 تاریخ سے پاکستان میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلنی ہے۔ شروع میں یہ سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانی تھی، لیکن افغانستان نے پاکستان کے ساتھ سرحد پر جھڑپوں کے تناظر میں اس میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ اب زمبابوے کو تیسری ٹیم کے طور پر سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔

سال 2009 میں لاہور میں، سری لنکا کے کرکٹ کھلاڑیوں کو لے جانے والی ایک بس پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں 6 کھلاڑی زخمی ہو گئے تھے۔×