December 22, 2025 9:36 AM | Pakistan Protest

printer

پاکستان میں، ایک ہزار 300 سے زائد اہلکاروں اور سکیورٹی عملے کو پاکستان تحریک انصاف کے امکانی احتجاج کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے روالپنڈی میں تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستان میں، ایک ہزار 300 سے زائد اہلکاروں اور سکیورٹی عملے کو پاکستان تحریک انصاف کے امکانی احتجاج کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے روالپنڈی میں تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس اور سکیورٹی عملے کی تعیناتی کی یہ پیشرفت سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ-دوئم بدعنوانی معاملے میں انہیں اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد، اپنے حمایتوں کو ملک گیر احتجاج و مظاہرے کیلئے تیار رہنے کو کہنے کے بعد ہوئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف PTI نے ایک بیان میں بتایا کہ منظم احتجاجوں سے قبل یکجا ہونے سے متعلق احکام تمام صوبوں میں جاری کیے گئے ہیں۔

توشہ خانہ-دوئم کا معاملہ، عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 2021 میں سعودی حکومت کی جانب سے ملے ریاستی تحائف میں مبینہ دھوکہ دہی سے متعلق ہے۔×