پاکستان میں، انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے آج یہ انکشاف کیا کہ اِس سال کے آغاز کے بعد سے بلوچستان میں، پاکستانی فورسز اور سرکاری Death Squads کے ہاتھوں 785 افراد کو جبراً غائب کردیا گیا جبکہ 121 افراد کو غیر قانونی طورپر ہلاک کردیا گیا ہے۔ بلوچستان نیشنل موومینٹ کے انسانی حقوق کے محکمے نے یہ بیان کیا ہے کہ متاثرین میں طلباء، صحافی اور پُرامن احتجاج کار شامل ہیں، جن میں سے بہت سوں کو کراچی اور اسلام آباد جیسے شہروں سے اغوا کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی مزید پامالی کو ختم کرنے اور متاثرین کیلئے انصاف کو یقینی بنانے کی غرض سے بین الاقوامی تحقیقات اور احتساب کے نمایاں طریقۂ کار اپنانے چاہئیں۔
Site Admin | August 4, 2025 9:35 PM
پاکستان میں، انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے آج یہ انکشاف کیا کہ اِس سال کے آغاز کے بعد سے بلوچستان میں، پاکستانی فورسز اور سرکاری Death Squads کے ہاتھوں 785 افراد کو جبراً غائب کردیا گیا جبکہ 121 افراد کو غیر قانونی طورپر ہلاک کردیا گیا ہے
