پاکستان مقبوضہ جموں اور کشمیر میں پاکستانی حفاظتی دستوں اور مظاہرین کے درمیان گزشتہ تین دن کے دوران ہوئی پُر تشدد جھڑپوں میں کم از کم 12 شہریوں کی موت ہو گئی۔ یہ مظاہرین سیاسی اور معاشی معاملوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ تازہ پُر تشدد جھڑپیں کل نیلم برج اور دیگر 4 مقامات پر ہوئیں، جہاں 8 شہریوں کی موت ہو گئی۔ باغ ضلعے کے دِھرکوٹ سے 4 جبکہ مظفرآباد اور میرپور سے ایک-ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی، AAC کی قیادت والے اِن مظاہروں کی وجہ سے پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر میں گزشتہ 72 گھنٹوں سے معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔×
Site Admin | October 2, 2025 9:49 AM | POJK Protest
پاکستان مقبوضہ جموں اور کشمیر میں پاکستانی حفاظتی دستوں اور مظاہرین کے درمیان ہوئی پُر تشدد جھڑپوں میں کم از کم 12 شہریوں کی موت ہو گئی۔
