پاکستان حامی کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈلس کے ذریعے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے سری نگر فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو نے کہا ہے کہ شیئر کی گئی یہ ویڈیو پرانی ہے اور اِس کا تعلق بھارت سے نہیں ہے۔ یہ ویڈیو فرقہ وارانہ جھڑپوں کی ہے جو پچھلے سال خیبر پختونخواہ، پاکستان میں ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پوسٹس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے انڈین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرس کو تباہ کر دیا ہے۔
PIB نے کہا ہے کہ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔ PIB نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر تصدیق شدہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں اور مستند معلومات کے لیے صرف بھارت سرکار کے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔x