December 6, 2025 9:39 PM

printer

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو ہزار 600 کلو میٹر طویل سرحد پر کشیدگی پھر سے بڑھ گئی ہے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو ہزار 600 کلو میٹر طویل سرحد پر کشیدگی پھر سے بڑھ گئی ہے۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ رات میں تقریباً 4 گھنٹے تک جھڑپیں ہوئیں اور وہاں کے باشندوں کو افغانستان کے سرحدی شہر Spin Boldak سے باہر جانا پڑا۔ مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق قندھار کے ایک مقامی اسپتال میں چار لاشیں اور چار زخمی عام شہریوں کو لایا گیا، جبکہ پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ اُن کی طرف تین افراد زخمی ہوئے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر گذشتہ کئی مہینوں سے رُک رُک کر لڑائی ہوتی رہی ہے اور اِس دوران، افغانستان کی طالبان سرکار نے پاکستان پر افغان علاقے میں فضائی حملے کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ تاہم دونوں ملکوں نے گولی باری ہونے کی تصدیق کی ہے اور ایک دوسرے پر تشدد شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔