پاکستان اور افغانستان نے دوحہ میں مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی سے اتفاق کرلیا ہے۔ قطر اور ترکی کی ثالثی میں بات چیت کے دوران عارضی جنگ بندی پر اتفاقِ رائے ہوا ہے۔
قطر کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے جنگ بندی برقرار رکھنے کو یقینی بنانے اور ایک معتبر اور پائیدار انداز سے اِس پر عمل درآمد کی تصدیق کیلئے میٹنگوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔
2021 میں افغانستان میں طالبان کے پھر سے اقتدار میں آنے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تشدد کے کچھ بدترین واقعات کے بعد یہ اتفاقِ رائے ہوا ہے۔ اِن جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
جمعہ کے روز کشیدگی، اُس وقت بڑھ گئی تھی، جب اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور نے سرحد کے نزدیک پاکستان کے 7 فوجیوں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا تھا۔
Site Admin | October 19, 2025 2:50 PM
پاکستان اور افغانستان نے دوحہ میں مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی سے اتفاق کرلیا ہے
