خارجہ سکریٹری نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کو سارک ویزا چھوٹ اسکیم SVES کے تحت بھارت کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جناب مسری نے مزید کہا کہ نئی دلّی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں دفاعی، فوجی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناقابلِ قبول قرار دیا گیا ہے اور انہیں ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔
بھارت بھی، اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے اپنے دفاعی، بحری، فضائی مشیروں کو واپس بلائے گا۔ جناب مسری نے کہا کہ متعلقہ ہائی کمیشنوں میں اِن عہدوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
خارجہ سکریٹری نے کہا کہ آئندہ یکم مئی تک ہائی کمیشنز کی مجموعی تعداد کو 55 سے کم کر کے 30 کر دیا جائے گا۔ جناب مسری نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کو پہلگام میں منگل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔ بریفنگ کے دوران دہشت گردانہ حملے کے سرحد پار رابطے سامنے آئے۔ دنیا بھر کی کئی حکومتوں کی جانب سے بھارت کے لیے حمایت اور یکجہتی کے واضح پیغامات موصول ہوئے ہیں، اِن حکومتوں نے دہشت گردانہ حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کابینہ کمیٹی نے بھارت کے لیے دنیا بھر کی سرکاروں کے جذبات کی ستائش کی، جو دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔×