چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کل رات مردوں کی بھارتی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی-20 میچ میں انگلینڈ کو دو وکٹ سے ہرادیا۔ 166 رنز کے نشانے کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے آٹھ وکٹ پر 19 اوور اور دو گیندوں میں میچ جیت لیا۔
بھارتی ٹیم کی طرف سے تلک ورما نے 55 گیندوں میں 72 رنز بنائے وہیں واشنگٹن سندر نے 19 گیندوں میں 26 رن بنائے۔ تلک ورما کو ان کی شاندار کارکردگی کیلئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں صفر کے مقابلے دو کی سبقت حاصل ہے۔ اس ٹی-20 سیریز کا تیسرا میچ 28 جنوری کو گجرات کے راجکوٹ شہر میں کھیلا جائے گا۔ x