بھارت نے پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات میں 78 فیصد کی کمی حاصل کرلی ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ61 فیصد ہے۔ اقوام متحدہ کے بین ایجنسی گروپ برائے بچوں کی اموات کے تخمینے کی 2024 رپورٹ کے مطابق نوزائدہ بچوں کی شرح اموات میں بھی عالمی سطح پر 54 فیصد کے مقابلے 70 فیصد کی کمی آئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ٹیکہ کاری میں بہتری پر مسلسل توجہ کے سبب بھارت نے اُن آبادیوں تک پہنچنے کی خاطر ایک سرگرم اور سب کی شمولیت پر مبنی طریقہ کار اختیار کیا، جہاں کم تعداد میں ٹیکہ کاری ہوئی ہے۔
ٹیکہ کاری سے متعلق مسلسل مہم کے نتیجے میں بھارت میں ان بچوں کی کُل تعداد میں جنہیں ٹیکے نہیں لگے ہیں اُن میں 2023 میں صفر اعشاریہ ایک ایک فیصد سے 2024 میں صفر اعشاریہ صفر چھ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
Site Admin | June 28, 2025 9:47 PM
پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی شرح میں بھارت نے 78 فیصد کی کمی درج کی ہے جوکہ 61 فیصد کی عالمی کمی سے کہیں زیادہ ہے
