پانچویں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 24 نومبر سے راجستھان کے 7 شہروں میں ہوں گے۔ میزبان شہروں میں جے پور، اجمیر، اُدے پور، جودھپور، بیکانیر، کوٹہ اور بھرت پور شامل ہیں۔ اس 12 روزہ کھیل مقابلے میں 23 کھیلوں میں تمغے جیتے جا سکتے ہیں، جس میں ملک بھر کے 5 ہزار سے زیادہ یونیورسٹی ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔ اس تقریب کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ راجستھان میں ہونے والے گیمز سے بھارت کے وسعت پا رہے کھیل کے منظرنامے کو اُجاگر کیا جا سکے گا اور یہ اُن کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم موقع ہوگا، جو عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں۔×
Site Admin | October 17, 2025 9:25 AM | Khelo India University Games
پانچویں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 24 نومبر سے راجستھان کے 7 شہروں میں ہوں گے۔
