ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 20, 2024 2:25 PM

printer

پارلیمنٹ کے موسم سرما کا اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔ جیسا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا

پارلیمنٹ کے موسم سرما کا اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا، جیسا کہ آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔ صبح کے وقت جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن اراکین نے وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے میں ایک بیان پر نعرے بازی شروع کردی۔ شور وغل کے درمیان اسپیکر اوم برلا نے ارکان پارلیمنٹ سے، سختی سے ضابطوں کی پیروی کرنے اور پارلیمنٹ کے کسی بھی دروازے پر احتجاج کرنے سے باز رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اِس سلسلے میں کسی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھنا تمام اراکین کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس ہنگامے کے دوران، ایک ملک ایک انتخاب سے متعلق دو بل پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کو بھیج دیے گئے۔

اِس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

اِسی دوران راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو ایوان میں برسراقتدار اور اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان نعرے بازی اور جواباً نعرے لگائے گئے جس سے ہنگامہ برپا ہو گیا۔

چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے پارلیمنٹ کے اراکین سے عوامی اعتماد اور توقعات کا احترام کرنے کی اپیل کی۔ چیئرمین نے  ہر ممبرپارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ چاہے کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں، اپنا محاسبہ کریں۔ شور وغل کے دوران انھوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردی۔ دوپہر 12 بجے ایوان کی کارروائی جب دوبارہ شروع ہوئی، تو ایک ملک ایک انتخاب بل پر پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی کے لیے 12ارکان کو نامزد کرنے کی ایک تحریک شروع کی گئی۔

چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے اپنے اختتامی کلمات میں اِس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اِس اجلاس کے دوران مسلسل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کام کاج صرف چالیس فیصد تک ہوا ہے۔ اِس کے بعد انھوں نے ایوان بالا کی کارروائی کو    غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پچھلے مہینے کی 25 تاریخ کو شروع ہوا تھا۔x