پارلیمنٹ کے موسم سرما اجلاس سے قبل، حکومت نے، جو آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی وہ ختم ہوگئی ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اِس میٹنگ کی صدارت کی۔ راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر جے پی نڈّا، پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو، پارلیمانی امور کے وزرائے مملکت ارجن رام میگھوال اور ڈاکٹر ایل مروگن نے بھی اِس میٹنگ میں شرکت کی۔
اِن کے علاوہ، کانگریس لیڈر گورو گوگوئی، ڈی ایم کے لیڈر Tiruchi Shiva، ٹی ایم سی لیڈر Derek O Brian اور شیو سینا کے لیڈر نریش Mhaske بھی دیگر لیڈروں کے ہمراہ اِس میٹنگ میں موجود رہے۔
پارلیمنٹ کا موسم سرما کا اجلاس کَل سے شروع ہورہا ہے، جو 19 دسمبر تک جاری رہے گا۔