پارلیمنٹ کا آج سے شروع ہوا مانسون اجلاس ہنگامہ خیز رہا اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے برپا کئے جارہے شور وغل کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کو کئی مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔ اپوزیشن جماعتیں پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور سمیت مختلف معاملات پر فوری بحث کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ بعد میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ لوک سبھا کی کارروائی تیسری مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد جب سہ پہر چار بجے دوبارہ شروع ہوئی تو کانگریس، DMK، سماجوادی پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے نعرے بازی شروع کردی۔ شور وغل اور ہنگامہ آرائی جاری رہنے پر صدر نشیں نے کَل تک کیلئے لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کردی۔اس سے پہلے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اِس بات کو دوہرایا کہ حکومت بحث مباحثے کیلئے تیار ہے۔
Site Admin | July 21, 2025 10:08 PM
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ہنگامہ خیز رہا۔ آپریشن سندور پر فوری بحث کے مطالبے سمیت مختلف موضوعات پر دونوں ایوان کی کارروائی کئی مرتبہ ملتوی کی گئی