July 20, 2025 3:36 PM

printer

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل سرکار نے آج سبھی پارٹیوں کی میٹنگ طلب کی۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل سرکار نے آج سبھی پارٹیوں کی میٹنگ طلب کی تاکہ دونوں ایوانوں کا کام کاج خوش اسلوبی کے ساتھ چلانے کو یقینی بنایا جاسکے۔ اِس میٹنگ میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ایوان کے لیڈروں نے شرکت کی۔
مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر جگت پرکاش نڈا نے اِس میٹنگ کی صدارت کی اور اس میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور ڈاکٹر ایل مروگن بھی موجود تھے۔
اِس کے علاوہ، کانگریس کے گورَو گوگوئی اور پرمود تیواری، NCP شرد پوار گروپ کی سُپریا سولے، DMK پارٹی کے تروچی شیوا اور سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کَل سے شروع ہوکر اگلے مہینے کی 21 تاریخ تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران مختلف اہم بل بحث اور منظوری کیلئے پیش کئے جانے کی امید ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔