ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 4, 2025 3:02 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ بجٹ اجلاس ختم ہوگیا ہے

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اس کے ساتھ ہی بجٹ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ یہ اجلاس اِس سال 31 جنوری کو شروع ہوا تھا۔

اسپیکر اوم بِرلا نے لوک سبھا میں اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایوان میں اِس بجٹ اجلاس کے دوران 118 فیصد کام کاج انجام دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ لوک سبھا میں اِس اجلاس کے دوران 16 بِل منظور کیے گئے۔

اِس سے پہلے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہاکہ راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بِل 2025 کے بارے میں 17 گھنٹے سے بھی زیادہ بحث مباحثہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ لوک سبھا میں اِس بِل پر تقریباً 14 گھنٹے بحث مباحثہ ہوا۔

انہوں نے کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی کی اِس  رائے زنی پر اعتراض ظاہر کیا کہ یہ بِل، پارلیمنٹ میں اندھا دھند طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم بِرلا نے اِس رائے زنی کو یہ کہتے ہوئے افسوسناک قرار دیا کہ اِس بِل کو سبھی ضابطوں اور مقررہ طریقوں پر عمل کرتے ہوئے منظوری دی گئی ہے۔ جناب بِرلا نے کہاکہ کسی ممبرپارلیمنٹ کی طرف سے اِس طرح کی رائے زنی، پارلیمنٹ کے وقار کے خلاف ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں