ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 19, 2025 10:17 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں آج بار بار رخنہ پڑا۔ بہار میں ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کی خصوصی مہم، SIR کے معاملے پر ایوان کی کارروائی کئی مرتبہ ملتوی ہوئی۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں آج بار بار رخنہ پڑا۔ بہار میں ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کی خصوصی مہم، SIR کے معاملے پر ایوان کی کارروائی کئی مرتبہ ملتوی ہوئی۔
لوک سبھا نے شور و غل اور ہنگامہ آرائی کے درمیان انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ترمیمی بل 2025 کو منظور کرلیا۔ ایوانِ زیریں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کرنے والے بھارت کے پہلے خلاء باز گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا پر خصوصی بحث دوبارہ شروع کی، جس کا مقصد سال 2047 تک وکست بھارت کے خلائی پروگرام کے اہم رول پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے BJP کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے اپوزیشن پر ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے اور اِس اہم موضوع پر بحث نہ ہونے دینے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ شبھانشو شکلا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے بھارتی خلاء باز بن کر ملک کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔ جناب دوبے نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت نے بھارتی خلائی شعبے کو نظر انداز کیا اور اسرو کو مستحکم کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ جناب دوبے نے Nambi نارائن معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح قومی سطح کے کسی سائنسداں کو جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
اِس سے پہلے صبح گیارہ بجے جب لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو بتایا کہ ایوان کی کارروائی کا ترجمہ، اب کشمیری، کونکنی اور سنتھالی زبانوں میں بھی دستیاب ہوگا۔ جناب برلا نے کہا کہ اب تک ایوان کی کارروائی کا ترجمہ انگریزی اور ہندی سمیت اٹھارہ زبانوں میں فراہم کیا جا رہا تھا۔
جناب برلا نے اطلاع دی کہ کشمیری، کونکنی اور سنتھالی زبانوں کے اضافے کے بعد اب ایوان کی کارروائی کا ترجمہ آئین کے 8 ویں شیڈول میں موجود سبھی 22 زبانوں میں فراہم کیا جا رہا ہے۔
راجیہ سبھا میں بھی اسی طرح کی صورتحال رہی۔ راجیہ سبھا کی کارروائی جب صبح گیارہ بجے شروع ہوئی تو ڈپٹی چیئرمین ہری وَنش نے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف معاملات پر موصول التوا کے 20 نوٹسز کو مسترد کر دیا۔ اس کے بعد اپوزیشن اراکین نے SIR کے معاملے پر نعرے بازی شروع کر دی۔ بعد میں جب راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 دوبارہ شروع ہوئی ایوان بالا نے کانوں اور معدنیات ترمیمی بل 2025 کو منظوری دے دی، جس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔