پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی مختلف معاملوں پر اپوزیشن پارٹیوں کے شور وغل کے بعد دن کے دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ جب راجیہ سبھا کا اجلاس دن میں 11 بجے شروع ہوا، تو ڈپٹی چیئرمین ہری وَنش نے وقفہ صفر کی کارروائی چلانے کی کوشش کی، لیکن اپوزیشن ارکان نے بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کا معاملہ اور دیگر معاملات اٹھائے۔ جب شور وشرابے کا سلسلہ جاری رہا تو ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دن کے 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔
اُدھر لوک سبھا میں بھی اسی طرح کے مناظر دیکھنے میں آئے، جب ایوان کا اجلاس دن میں 11 بجے شروع ہوا، تو اپوزیشن پارٹیوں نے خصوصی نظرثانی کے معاملے پر بحث کرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا۔
اس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دن کے 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔