August 7, 2025 2:48 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی مختلف معاملات پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کے سبب دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی مختلف معاملات پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کے سبب دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ پہلی بار ملتوی کئے جانے کے بعد، جب لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے پھر شروع ہوئی تو مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے منی پور اشیاء اور خدمات ٹیکس ترمیمی بل-2025 پیش کیا۔ اس بل کا مقصد منی پور اشیاء اور خدمات ٹیکس قانون 2017 میں مزید ترمیم کرنا ہے۔ پریزائڈنگ افسر سندھیا Ray نے وقفہ صفر کی کارروائی چلانے کی کوشش کی، لیکن اپوزیشن ممبران نے خصوصی تفصیلی نظرثانی معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی معاملے پر بحث کیلئے تیار ہے اور انہوں نے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ سے ایوان کی کارروائی چلنے دینے کی اپیل کی۔ محترمہ Ray نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں اپوزیشن کا طرز عمل مناسب نہیں ہے۔ شور وغل کے درمیان پریزائڈنگ افسر نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔ اسی طرح کی صورتحال راجیہ سبھا میں بھی رہی۔ جب ایوان کی کارروائی صبح 11 بجے شروع ہوئی، تو ڈپٹی چیرمین ہری ونش نے کہاکہ انہیں مختلف معاملات پر الگ الگ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے التوا کے 25 نوٹس موصول ہوئے ہیں، لیکن انہیں نامنظور کردیا گیا۔ انہوں نے اپوزیشن ارکان سے اپنی نشستوں پر واپس جانے اور ایوان کی کارروائی چلنے دینے کی اپیل کی۔ شور شرابہ جاری رہنے کے بعد ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔