August 5, 2025 9:40 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں، بہار میں ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم پر بحث سمیت مختلف معاملات پر، اپوزیشن پارٹیوں کے شور شرابے کے سبب، رخنہ اندازی ہوئی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں، بہار میں ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم پر بحث سمیت مختلف معاملات پر، اپوزیشن پارٹیوں کے شور شرابے کے سبب، رخنہ اندازی ہوئی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کیے جانے سے قبل، پہلے بھی ملتوی کی گئی تھی۔ لوک سبھا کی کارروائی پہلی بار ملتوی کیے جانے کے بعد جب دوپہر 2 بجے پھر شروع ہوئی تو اپوزیشن پارٹیوں نے نعرے بازی شروع کر دی اور ایوان کے وسط میں آگئے۔
پریسڈائزنگ افسر نے کہا کہ حکومت ہر معاملے پر بحث کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی طرزِ عمل کے مطابق احتجاج کرنے والے ممبران کا رویہ جائز نہیں ہے۔ شور شرابے کے دوران لوک سبھا نے گوا کے اسمبلی حلقوں میں درج فہرست قبائل کی دوبارہ نمائندگی کو از سرنو ترتیب دینے سے متعلق بل 2024 کو منظور کرلیا۔اِس بل کا مقصد درج فہرست قبائل کی مؤثر جمہوری شمولیت کی خاطر نشستوں کے ریزرویشن کو یقینی بنانا اور ریاست گوا کی قانون ساز اسمبلی میں سیٹوں کو از سرنو ترتیب دینا ہے۔
اِس کے بعد پریسڈائزنگ افسر کی اپیلوں کے باوجود احتجاج کرنے والے ارکان نے اپنا احتجاج جاری رکھا اور ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
اِسی کی طرح صورتحال راجیہ سبھا میں رہی۔ جب ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے پھر شروع ہوئی تو اپوزیشن پارٹیوں نے خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھا۔ ڈپٹی چیئرمین ہری وَنش نے کہا کہ بطور رکنِ پارلیمنٹ، ہر کسی کو پارلیمانی ضابطوں اور طرز عمل کی پابندی کرنی چاہیے۔ انہوں نے اِس بات پر تشویش ظاہر کی کہ مانسون اجلاس کے دوران ایوان میں کوئی کام کاج نہیں ہو پایا۔شور شرابا جا رہا تو صدر نشین نے ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔