August 5, 2025 4:24 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی بہار میں چناؤ فہرستوں پر خصوصی نظرثانی مہم کے معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے کئے جارہے ہنگامے کے بعد آج دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی بہار میں چناؤ فہرستوں پر خصوصی نظرثانی مہم کے معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے کئے جارہے ہنگامے کے بعد آج دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن پارٹیاں SIR معاملے پر بحث کا مطالبہ کررہی تھیں۔

جب لوک سبھا کی کارروائی صبح 11 بجے شروع ہوئی تو کانگریس، DMK اور TMC سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے۔

شور و غل کے درمیان اسپیکر اوم برلا نے وقفہئ سوال چلانے کی کوشش کی۔ اسپیکر نے کہا کہ ممبران کی جانب سے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کیلئے احتجاج کرنے والے ممبران کا طریقہئ کار نامناسب ہے۔

جب شور و غل کا ماحول جاری رہا تو اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔ اسی طرح کا ماحول راجیہ سبھا میں بھی رہا۔ جب ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی تو اپوزیشن پارٹیوں نے بہار ووٹر فہرستوں میں نظرثانی مہم پر بحث کرانے کے مطالبے کے ساتھ احتجاج شروع کردیا۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ایوان میں مسلسل ہنگامہ آرائی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کچھ ممبران جان بوجھ کر پہلے سے منصوبہ بناکر ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈال رہے ہیں۔ شور و غل کے درمیان ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔