پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی مختلف معاملات پر اپوزیشن کے شور وغل کے سبب دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ اس سے قبل دن میں لوک سبھا میں BJP کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق قائمہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کی۔ BJP کے جناردن مشرا نے بھی دیہی ترقی سے متعلق قائمہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کی۔ راجیہ سبھا میں صبح 11 بجے جب کارروائی شروع ہوئی تو کچھ کام کاج ہوا۔ راجیہ سبھا نے تمل ناڈو کی نمائندگی کرنے والے اُن چھ ارکان کو الوداع کہا جنھوں نے آج اپنی مدت کار مکمل کی ہے۔ نائب چیئرمین ہری ونش نے نو منتخبہ ممبر اُجول نِکم کو عہدے کا حلف دلایا۔
Site Admin | July 24, 2025 9:40 PM
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی مختلف معاملات پر اپوزیشن کے شور وغل کے سبب دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی