مختلف معاملات پر اپوزیشن ارکان کے شور وغل اور نعرے بازی کے تناظر میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ دن میں 12 بجے پہلی بار کارروائی ملتوی ہونے کے بعد جب دوبارہ شروع ہوئی تو لوک سبھا میں اپوزیشن ارکان نے بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی نظرثانی اور دیگر معاملات پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی جاری رکھی۔ ارکان نے بہار میں اس مہم کو واپس لئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔ صدر نشیں نے وقفہئ صفر کی کارروائی چلانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن کے ارکان ایوان کے وسط میں آگئے اور کارروائی میں رکاوٹ ڈالی۔ صدر نشیں سندھیا رِے نے زور دے کر کہا کہ سرکار اپوزیشن کے کسی بھی معاملے پر بحث کیلئے تیار ہے، لیکن یہ ارکان ایوان کا کام کاج نہیں ہونے دے رہے ہیں
Site Admin | July 23, 2025 3:11 PM
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی شور وغل اور نعرے بازی کے تناظر میں دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی ہوگئی ہے