August 1, 2025 9:43 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مختلف معاملات پر ہنگامہ جاری رہا

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی، بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کی مہم سمیت مختلف معاملات پر اپوزیشن کے جاری احتجاج کے بعد دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ راجیہ سبھا کی کارروائی پہلے دوپہر تک کیلئے اور اُس کے بعد دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ جب ایوان کی کارروائی 12 بجے دوپہر دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن کے ارکان نے دوبارہ نعرے بازی شروع کردی۔ نائب چیئرمین ہری ونش نے بتایا کہ SIR معاملے پر کوئی بحث نہیں ہوسکی کیونکہ انتخابی کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔ نظم ونسق برقرار رکھنے کی اپیلوں کے باوجود شور شرابہ جاری رہا۔
پریزائڈننگ آفیسر گھنشیام تیواری نے وقفہ سوالات کے ساتھ کارروائی آگے بڑھانے کی کوشش کی جس کے دوران اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ڈیجیٹل ذاتی اعداد وشمار کے تحفظ کے قانون 2023 سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا۔ بعد میں ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے معطل کردی گئی۔ لوک سبھا کی کارروائی میں بھی بار بار خلل پڑا۔ اپوزیشن کے احتجاجوں نے جمعرات کے روز دو مرتبہ لوک سبھا کی کارروائی میں رخنہ ڈالا جس کی وجہ سے 11 بجے صبح اور اُس کے بعد دو بجے دوپہر کارروائی کو ملتوی کرنا پڑا۔ گوا ایس ٹی نمائندگی کے بل پر بحث کرنے کی کوششیں بھی جاری شور شرابے کے دوران ناکام رہیں۔ مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے بل کی اہمیت پر زور دیا لیکن شور وغل جاری رہا۔ اس کی وجہ سے دن بھر کیلئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔