ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 12, 2025 2:23 PM

printer

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بہار کی چناؤ فہرست کے مسودے کے معاملے پر اپوزیشن کی طرف سے ہنگامے کے سبب کارروائی معطل کردی گئی

مختلف معاملات پر اپوزیشن کے شور و غل کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی آج 3بجے تک، جبکہ راجیہ سبھا کی کارروائی 2 بجے تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ آج دن میں 12 بجے جب پہلے التواء کے بعد لوک سبھا کی کارروائی پھر سے شروع ہوئی تو اسپیکر اوم برلا نے ہائی کورٹ کے جج جسٹس ورما کے خلاف الزامات کی چھان بین کے لیے 3 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا۔ اِس کے بعد  صدر نشیں Sandhiya Ray نے سوالوں کے وقفے کے بعد کی کارروائی چلانے کی کوشش کی، لیکن اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی شروع کردی اور وہ بہار میں چناؤ فہرستوں کی خصوصی جامع نظر ثانی پر بحث کا مطالبہ کررہے تھے۔ صدر نشیں نے اُن سے ایوان کی کارروائی چلانے کی اپیل کی، جس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ ہنگامے کے دوران کارروائی دن میں 3 بجے تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ اِس سے پہلے جب دن میں لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن نے بہار میں چناؤ فہرستوں پر خصوصی جامع نظر ثانی کا معاملہ اُٹھایا اور اِس پر بحث کی مانگ کی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سوالوں کا وقفہ چلانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کردی اور وہ احتجاج کرتے رہے، جس پر اسپیکر نے کارروائی کو دن میں 12 بجے تک ملتوی کردیا۔ البتہ شور و غل کے دوران دیہی ترقی کے وزیر مملکت چندر شیکھر Pemmasani نے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت جاری مکانوں کی تعمیر سے متعلق سوالوں کا جواب دیا۔راجیہ سبھا میں بھی اِسی طرح کی صورتحال تھی، جب دن میں 11 بجے کارروائی شروع ہوئی، نائب چیئرمین ہری ونش نے Zero Hour میں ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کی، لیکن اپوزیشن نے بہار میں چناؤ فہرستوں اور دوسرے معاملات کو اُٹھایا۔ جناب ہری ونش نے بتایا کہ اُنہیں 4 مختلف معاملات پر الگ الگ سیاسی جماعتوں کے التوا کے 21 نوٹس ملے ہیں۔ اِن میں سے 11 معاملات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ضابطوں کے مطابق عدالتوں میں زیرِ سماعت معاملات پر بحث نہیں کی جاسکتی، اِس لیے انہوں نے تمام نوٹس مسترد کر دیے۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے ممبروں سے بار بار اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی نشستوں پر واپس چلے جائیں اور ایوان میں کام کاج ہونے دیں، لیکن شور شرابہ جاری رہا اور ڈپٹی چیئرمین نے کارروائی دن میں 2 بجے تک ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔