پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج، خواتین کے FIDE شطرنج عالمی کپ 2025 جیتنے پر دویادیشمکھ کی تعریف کی گئی۔راجیہ سبھا میں نائب چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ دویادیشمکھ نے اِس ٹورنامنٹ کو جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے اتنی کم عمر میں زبردست ہنر کا مظاہرہ کیا اور اُن کا سفر، نوجوان نسل کیلئے ایک جذبے کا وسیلہ ہے۔لوک سبھا میں بھی اسپیکر اوم برلا نے دویادیشمکھ کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ اُن کی اِس کامیابی پر پورے ملک کو فخر ہے۔ انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ خواتین کے FIDE شطرنج عالمی کپ کے فائنل میں کھیلنے والی اِن دونوں ہی خواتین کا تعلق بھارت سے ہے۔
Site Admin | July 29, 2025 9:59 PM
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج، خواتین کے FIDE شطرنج عالمی کپ 2025 جیتنے پر دویادیشمکھ کی تعریف کی گئی۔راجیہ سبھا میں نائب چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ دویادیشمکھ نے اِس ٹورنامنٹ کو جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے