پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستیں ہوں گی، جو 4 اپریل تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران سال 2025-26 کے لیے گرانٹس کی مانگ اور متعلقہ تصرف بِل پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ بیکنگ قوانین کے ترمیمی بِل، ساحلی شپنگ بِل 2024، 2024 کا Tribhuvan Sahkari یونیورسٹی بِل، امیگریشن اور غیر ملکیوں سے متعلق بِل 2025 کے علاوہ ریلوے ترمیمی بِل سمیت بہت سے بِلوں کو بحث کے لیے پیش کیا جائے گا اور اُنہیں منظوری دی جائے گی۔
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 31 جنوری سے 13 فروری تک جاری رہا، جبکہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کیا تھا اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اجلاس کے پہلے مرحلے کے دوران مرکزی بجٹ پیش کیا تھا۔ پہلے مرحلے کے دوران لوک سبھا میں 112 فیصد تک کام کاج ہوا تھا، جو ایک ریکارڈ ہے۔ ×