پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا۔ 4 اپریل تک جاری رہنے والے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں کُل 20 نشستیں ہوں گی۔ اجلاس کے دوران، سال 2025-26 کے لیے مطالباتِ زر اور متعلقہ بل پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ بینکنگ قوانین (ترمیمی) بل، ساحلی جہاز رانی بل 2024، تریبھون سہکاری یونیورسٹی بل، امیگریشن اور غیر ملکیوں سے متعلق بل 2025 اور ریلوے (ترمیمی) بل سمیت متعدد بل کو غور و خوض اور منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 31 جنوری سے 13 فروری تک منعقد کیا گیا تھا۔
Site Admin | March 8, 2025 9:49 PM
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا۔ 4 اپریل تک جاری رہنے والے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں کُل 20 نشستیں ہوں گی